190ملین پائونڈریفرنس:وکلاصفائی کوجرح کیلئے آخری وارننگ

190ملین پائونڈریفرنس:وکلاصفائی کوجرح کیلئے آخری وارننگ

راولپنڈی (خبر نگار سے )احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے عمران خان اوربشریٰ بی بی کیخلاف190ملین پائونڈریفرنس میں وکلاصفائی کوگواہان پرجرح کیلئے آخری وارننگ دیدی۔۔۔

،گزشتہ روز فاضل جج نے اڈیالہ جیل میں ریفرنس کی سماعت کی،10بجے سماعت کے آغاز پروکلاصفائی عدالت موجودنہ تھے اوردونوں ملزمان بھی عدالت پیش نہ ہوئے ، جس پرسماعت ایک گھنٹے کیلئے ملتوی کردی گئی،گیارہ بجے سماعت دوبارہ شروع ہوئی تومعاون وکیل خالدیوسف نے کہاسینئروکلاراستے میں ہیں کچھ دیرمیں پہنچ جائینگے ،عدالت نے وکلاصفائی کوجرح کیلئے آخری وارننگ دیتے ہوئے سماعت 30جولائی تک ملتوی کردی، قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کے دوست برطانوی صحافی چارلس گلاس، بانی کی بہنیں علیمہ خان،نورین خان ،سکینہ نیازی اور سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی  بابر سلیم بھی اڈیالہ جیل پہنچے تھے ،تاہم برطانوی صحافی چارلس گلاس کوبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی ، اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے چارلس گلاس نے کہا بانی پی ٹی آئی کے دوست کی حیثیت سے اڈیالہ جیل آیا تھا میں سمجھتا ہوں بانی پی ٹی آئی کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں ہونا چاہئے میں امید کرتا ہوں کہ وہ جلد جیل سے رہا ہوں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں