چین،سعودیہ سے 9 ارب ڈالر قرض رول اوور ہونیکاامکان

چین،سعودیہ سے 9 ارب ڈالر  قرض رول اوور ہونیکاامکان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) چین اور سعودیہ سے 9 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان ہے ،ذرائع وزارت اقتصادی امور کے مطابق چین اور سعودی عرب کی جانب سے رواں مالی سال 2024-25 میں پاکستان کو 9 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کیے جانے کا امکان ہے۔

 ساتھ ہی پاکستان دیامر بھاشا ڈیم کے لیے بھی فنڈنگ کا خواہاں ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو تیل اور اشیا ء کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر کی فیسیلٹی متوقع ہے تاہم سعودی عرب کی جانب سے تیل کے قرضے کی ایک اور سہولت میں توسیع کا امکان نہیں ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے عالمی بینک سے ایک بلین ڈالر کی توقع رکھتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں