پنجگور:مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ ، 3افراد جاں بحق

پنجگور:مسلح افراد کی گاڑی پر  فائرنگ ، 3افراد جاں بحق

پنجگور (آئی این پی )بلو چستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل گوارگو میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں3افراد جاں بحق ، ایک زخمی ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق بالگتر تحصیل گوراگو کے پہاڑی علاقے میں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے ناصر ،اسحاق اورجمعہ کو قتل جبکہ عبد الواحد کو زخمی کر دیا اورفرار ہو گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں