عدالتیں سیاسی مقدمات پرتوجہ دے رہی ہیں :چیئرپرسن قائمہ کمیٹی

عدالتیں سیاسی مقدمات پرتوجہ دے رہی ہیں :چیئرپرسن قائمہ کمیٹی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی چیئرپرسن سینیٹرثمینہ ممتاززہری نے کہاہے کہ ہائی کورٹ اورسپریم کورٹ میں لاکھوں مقدمات زیر التوا ہیں لیکن ہماری عدالتیں انسانی حقوق اورعوامی بہبود سے متعلق کیسز کی بجائے سیاسی مقدمات پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں۔

معاملات کوتیزکرنے اورعدلیہ میں اصلاحات کی ضرورت ہے ، اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرپرسن نے وزارت کے حکام کو عدالتی مسائل کو احسن طریقے سے حل کرنے پر زوردیا، انہوں نے کہااگرچہ طریقہ کار موجود ہے لیکن استغاثہ اپنا کام نہیں کر رہا اور کوششیں ضائع ہو رہی ہیں،وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کمیٹی کوبتایا کہ اینڈرائیڈ پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹنگ کے لیے آواز ایپ وزیر اعظم کے دفتر سے منسلک ہے اوردن  میں  18 گھنٹے دستیاب ہے ، فیڈرل ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کی جانب سے دیت، عرش اور دمام کی رقم کی عدم ادائیگی کے باعث جیلوں میں بند 20 مجرموں کی رہائی کے لیے 31,293,842 روپے دیئے گئے ہیں،کمیٹی کوبتایاگیا کہ معذور افراد کے حقوق کے نظام کو ڈیجیٹل بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں