بارش سے بجلی کی طویل بندش ،کئی علاقوں میں 24گھنٹے غائب

بارش سے بجلی کی طویل بندش ،کئی علاقوں میں 24گھنٹے غائب

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )لاہور میں بارش سے متاثرہ بجلی کا ترسیلی نظام تاحال معمول پر نہ آسکا ، شہر کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے سے زائد تک بجلی بند رہی۔

گارڈن  ٹاؤن ،ڈیفنس، بھٹہ چوک، شالیمار، باغبانپورہ ،گڑھی شاہو ،سمن آباد، گلشن راوی، چونگی امرسدھو اورشاد باغ کے متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی ،بارش کے باعث درجنوں ٹرانسفارمر جل گئے ،متعدد مقاماتِ پر آگ لگنے سے تاریں جل گئیں۔ذرائع کے مطابق لیسکو عملے کی جانب سے صرف الیون کے وی فیڈرز کی بحالی پر کام کیا جار ہاہے جبکہ انفرادی شکایات،ٹرانسفارمر کی ڈی اترنے سمیت چھوٹی چھوٹی شکایات کا ازالہ کرنے میں 8 سے 10 گھنٹے کا وقت لیاجارہاہے ۔لیسکو کو سٹاف اور سامان کی شدید کمی کے باعث صارفین خوار ہو گئے ، لیسکو کے مختلف دفاتر سے شکایات اور لوگوں کے غم و غصہ کے باعث عملہ دفاتر سے غائب ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں