خیبرپختونخوا،مالی مشکلات کے باوجود وزرا کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا،مالی مشکلات کے باوجود  وزرا کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں ) مالی مشکلات کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت کا وزرا پر نوازشات کا سلسلہ جاری ہے۔

حکومت نے وزرا کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے بل میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے ، اس بار پشاور سے تعلق رکھنے والے وزرا پر بھی نظر کرم کی جائے گی۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے وزرا کو ماہانہ 2 لاکھ روپے ہاس سبسڈی دی جائے گی، وزرا کو ہاوس سبسڈی دینے کی منظوری صوبائی کابینہ سے لی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں