پراپرٹی ڈیلر کو اغوا کرکے بھتہ وصول کرنے پر 5پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ
لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور پولیس کے افسرشہریوں سے بھتہ وصول کرنے لگے ،پراپرٹی ڈیلر کو اغوا کرکے 25 لاکھ روپے وصول کرنے پر اے ایس آئی سمیت 5اہلکاروں کیخلاف ڈکیتی اور اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔
بتایاگیاہے کہ اے ایس آئی عبدالرشید نے کاہنہ سے پراپرٹی ڈیلر واجد علی کو گھر سے حراست میں لیا اور حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔اے ایس آئی نے موبائل فون بینک ایپ سے زبردستی رقم اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کی اور واجد علی پر جواکرانے کا جھوٹا مقدمہ بھی بنادیا ۔پولیس حکام کا کہناہے کہ مقدمہ درج کرلیاگیاہے اور مکمل حقائق سامنے آنے پر محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔