دہشتگردتنظیموں کیخلاف مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا فیصلہ

دہشتگردتنظیموں کیخلاف مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اداروں کی مشترکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

نیکٹا کی ماہانہ کاؤنٹر ٹیررازم انٹیلی جنس کانفرنس گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوئی جس میں پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں حالیہ کالعدم قرار دی جانے والی تنظیموں بشمول حافظ بہادرگروپ اور مجید بریگیڈ کے خلاف آئندہ کئے جانے والے اقدامات پر غور کیا گیا۔نیکٹا کانفرنس میں سکیورٹی کی صورتحال اور ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا گیا۔ سٹیک ہولڈرز کے درمیان قابل عمل انٹیلی جنس کا تبادلہ کیا گیا۔ کانفرنس میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اداروں کی مشترکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کرنے کا فیصلہ ہوا ،تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کیا گیا۔ترجمان نیکٹا کے مطابق پاکستان کو مکمل طور پر محفوظ اور پرامن ملک بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں