عالیہ حمزہ کی ضمانت پر سنٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہا ئی

عالیہ حمزہ کی ضمانت پر سنٹرل  جیل گوجرانوالہ سے رہا ئی

گوجرانوالہ، لاہور (سٹاف رپورٹر، کورٹ رپورٹر ) پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو ضمانت پر سنٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہا کر دیا گیا ۔ عالیہ حمزہ 2 ماہ ایک دن سنٹرل جیل میں بند رہیں ۔ رہائی پر سنٹرل جیل کے باہر آئی ایل ایف کے عہدیداروں نے انکا استقبال کیا ۔

 9 مئی ہنگامہ آرائی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں درج مقدمہ میں ضمانتی مچلکے دئیے جانے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال وڑائچ نے عالیہ حمزہ کی رہائی روبکار جاری کی ۔ سنٹرل جیل حکام نے ضروری کوائف کی تصدیق کے بعد عالیہ حمزہ کو رہا کر دیا ۔ رہائی کے وقت عالیہ حمزہ کے شوہر سمیت دیگر قریبی عزیز سنٹرل جیل کے باہر موجود تھے ۔ رہائی کے وقت وکلاء اور کارکنوں نے نعرے بھی لگائے ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے پولیس کو تحریک انصاف کی عالیہ حمزہ کو کسی بھی نئے مقدمے میں29 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا،عدالت نے حکم دیا کہ عالیہ حمزہ کو ایف آئی اے سمیت کسی دوسرے ادارے کے حوالے بھی نہ کیا جائے ، عدالت نے آئندہ سماعت پراٹارنی جنرل سے درج کیسوں بارے رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے درخواست گزار کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں