قائمہ کمیٹی داخلہ ،محسن نقوی کی عدم موجودگی پر کمیٹی ارکان برہم

 قائمہ کمیٹی داخلہ ،محسن نقوی کی  عدم موجودگی پر کمیٹی ارکان برہم

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس راجہ خرم شہزاد نواز کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ کی عدم موجودگی پر کمیٹی ارکان برہم ہوگئے ۔

 آغا رفیع اللہ نے کہاکہ وزیر داخلہ محسن نقوی حکومت کے قابو میں ہی نہیں آتے ،وہ آج کابینہ اجلاس میں بھی موجود نہیں تھے ، وزیر داخلہ جہاں ضروری سمجھتے ہیں رپورٹ کر رہے ہیں،وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ کی عدم موجودگی کمیٹی کی تو ہین ہے ، وزیر داخلہ اس کمیٹی میں آنا اپنی بے عزتی سمجھتے ہیں،محسن نقوی کو شہید کے گھر جانے کی بھی توفیق نہیں ہوئی ،دوسری جانب وہ بیرون ممالک کے دورے کر رہے ہیں،اگر دونوں صاحبان ادھر نہیں آ سکتے تو پھر ہم اْنکے گھر چلے جاتے ہیں۔حنیف عباسی نے کہا کہ وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ کی غیر موجودگی میں اس کمیٹی اجلاس کو ملتوی ہونا چا ہئے ،ہم میں سے کوئی اتنا فارغ نہیں ہے ۔سپیشل سیکرٹری داخلہ نے اجلاس کو بتایا کہ وزیر داخلہ ملک سے باہر ہیں جبکہ سیکرٹری داخلہ چینی وفود کے ساتھ میٹنگز کی وجہ سے مصروف ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں