نجکاری کمیشن سے او جی ڈی سی ایل شیئرزکی واپس منتقلی

نجکاری کمیشن سے او جی ڈی سی ایل شیئرزکی واپس منتقلی

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی کابینہ نے نجکاری کمیشن سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی(او جی ڈی سی ایل ) کے شیئرز کی واپس منتقلی کے معاملے پر نائب وزیر اعظم اسحق ڈار کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق تشکیل کردہ کمیٹی 7 روز  میں رپورٹ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی۔ کمیٹی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر پٹرولیم مصدق ملک اور وزیر نجکاری علیم خان شامل کیے گئے ہیں۔کابینہ کمیٹی کے  ٹی او آرز بھی طے کر لئے گئے ہیں، کمیٹی او جی ڈی سی ایل کے شیئرز پر حتمی فیصلہ اور شیئرز کی منتقلی کا قانونی راستہ تجویز کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں