لاکھوں کی چوریاں،ڈاکے ،شہری نقدی،موبائل فونز سے محروم

لاکھوں کی چوریاں،ڈاکے ،شہری نقدی،موبائل فونز سے محروم

لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

بادامی باغ میں محمود1لاکھ 85ہزار نقدی اور موبائل فونز، ماڈل ٹائون میں خرم سے 1لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،ہنجروال میں صادق سے ایک لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،مزنگ میں شاہ زیب سے ایک لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون،شیراکوٹ میں غفار سے 1 لاکھ 20ہزار روپے موبائل فون،قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں لیاقت سے 95ہزار اور موبائل فون،رائے ونڈ میں سجاد سے 65ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔فیکٹری ایریا اور مانگا منڈی سے گاڑیاں جبکہ اسلام پورہ ، کاہنہ اور بھاٹی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں