قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ،220 اسامیاں ختم

 قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تنظیم نو  کا فیصلہ،220 اسامیاں ختم

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، دنیا نیوز) سپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا۔ 220 غیر ضروری اسامیاں ختم کی جائیں گی ،تنظیم نو سے قومی خزانے کو ایک ارب روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔

 پہلے مرحلے میں 90 اور دوسرے مرحلے میں130غیرضروری اسامیاں ختم کی جائیں گی جس سے 56 کروڑ روپے کی سالانہ کی بچت ہوگی، تیسرے مرحلے میں انتظامی اصلاحات کے اقدامات سے مزید 40 کروڑ روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت فنانس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ ایمپلائز ایکٹ 2018 کے جائزے اور اسے سول سرونٹس ایکٹ1973 کے تحت وضع کردہ رولز سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ۔ ذیلی کمیٹی قومی اسمبلی ایمپلائز ایکٹ 2018 اور سول سرونٹ ایکٹ 1973 کا جائزہ لے کر مناسب ترامیم تجویز کرے گی۔ ا جلاس میں قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کاغذ کے استعمال کا سلسلہ ختم کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں