پولیس نے چار چینی سیاحوں کو پختونخوا میں داخلے سے روک دیا اقدام ملک دشمنی :گورنر کنڈی

 پولیس نے چار چینی سیاحوں کو  پختونخوا میں داخلے سے روک دیا  اقدام ملک دشمنی :گورنر کنڈی

پشاور(این این آئی)سائیکلوں پر پاکستان اور افغانستان کا دورہ کرنے والے 4چینی سیاحوں کو خیبر پختونخوا میں داخلے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس نے چینی سیاحوں کو اٹک خورد چیک پوسٹ تک پہنچایا۔پولیس نے موقف اپنایا کہ داخلے کیلئے مہمانوں کے پاس این او سی نہیں جس پر چاروں سیاح واپس پنجاب کی طرف روانہ ہوگئے ۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چینی سیاحوں کو صوبے میں داخلے سے روکنے کے اقدام پر رپورٹ طلب کرلی ہے ۔پشاور سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت اس عمل میں ملوث ہے ، یہ اقدام ملک دشمنی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں