دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت :صدر

 دہشت گردی کے خاتمے کیلئے  اجتماعی کوششوں کی ضرورت :صدر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف دو دہائیوں سے زائد عرصہ سے مسلسل جاری جنگ کی بھاری قیمت چکائی ہے۔

ہماری قوم نے ان چیلنجوں کے مقابلے میں بے مثال عزم اور استقامت کا مظاہرہ کیا ، ہمارا بنیادی مقصد عوام کی حمایت سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور ملک کے لیے ایک پرامن مستقبل کا حصول ہے ، ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور ہم متاثرین اور ان کے خاندانوں کی مدد کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے جس کے خاتمے کے لئے عالمی برادری کی اجتماعی کوششوں اور تعاون کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں