احسن اقبال کیخلاف سپورٹس سٹی ریفرنس 4 سال بعد بند

احسن اقبال کیخلاف سپورٹس سٹی ریفرنس 4 سال بعد بند

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کی عدالت نے احسن اقبال کیخلاف نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس چار سال بعد بند کرنے اور واپس لینے کی نیب کی درخواست منظور کر لی ۔

 وفاقی وزیر احسن اقبال کو ہائیکورٹ پہلے ہی 2022 میں بری کر چکی ہے ۔ سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کے خلاف بھی کیس ختم کر دیا گیا ، نیب نے نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس بند کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ نارووال سپورٹس سٹی سکینڈل میں نیب نے 23 دسمبر 2019 کو احسن اقبال کو گرفتار کیا ، 2 ماہ سے زائد عرصہ حراست کے بعد ہائی کورٹ نے انہیں 25 فروری 2020 کو ضمانت دی تھی۔ نیب نے 2020 میں نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس دائر کیا ، 2022 میں اس وقت کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بینچ نے احسن اقبال کو بری کر دیا تھا ، نیب نے ہائی کورٹ کے احسن اقبال کو بری کرنے کا حوالہ دیکر ریفرنس واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں