مہنگے بجلی گھر لگانیوالوں نے سستی بجلی بنانے سے روکا :مرادشاہ

 مہنگے بجلی گھر لگانیوالوں نے سستی بجلی بنانے سے روکا :مرادشاہ

نوڈیرو (نمائندہ دنیا، مانیٹرنگ ڈیسک، خبرایجنسیاں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کوئی صوبہ اگر دو ماہ کیلئے ریلیف دے کر چاہتا ہے کہ تیسرے مہینے ڈبل بل آئے تو وہ شوق پورا کرلے ۔

ہم چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی ہدایت پر اپنے عوام کیلئے مستقل ریلیف کا حل پیش کریں گے ۔ ہم حالات خراب کرنے کے بعد عارضی بہتری کیلئے پیسے پانی میں بہانا نہیں چاہتے ۔ ترقیاتی کاموں کیلئے ہمیں کہا گیا کہ پیسے نہیں ۔اب ایک صوبے کو ریلیف دینے کیلئے پیسے کہاں سے آگئے ؟۔امپورٹڈ کوئلے اور ایل این جی پر مہنگے بجلی گھر لگانے والوں نے ہمیں سستی بجلی بنانے سے روکا ۔وہ بارش سے متاثرہ چاراضلاع کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ بجلی کا بحران ان لوگوں کا پیدا کردہ ہے جنہوں نے درآمدی کوئلے اور ایل این جی پر مہنگے بجلی گھر لگائے اور سندھ حکومت کو شمسی توانائی اور ونڈ پاور کے پلانٹ لگانے سے روکا۔ اب وہی لوگ کہہ رہے ہیں کہ مہنگے بلوں کا مستقل حل تلاش کرنے کیلئے شمسی توانائی کے پاور پلانٹس لگائیں گے ۔اب بگاڑ پیدا کرنے کے بعد عارضی ریلیف کیلئے پیسے اچانک کہاں سے آگئے ؟

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں