پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ختم

پنجاب میں اساتذہ کے  تبادلوں پر پابندی ختم

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب میں 3لاکھ اساتذہ کے جنرل تبادلوں سے پابندی اٹھا لی گئی۔تبادلوں کے لئے اپلائی کرنے کے لئے سنیارٹی نمبر دینا لازمی ہوگا، سنیارٹی نمبر کے بغیر اساتذہ آن لائن اپلائی نہیں کرسکیں گے ۔

اساتذہ کا اپلائی کرنے کیلئے کم از کم اپنے سکول میں تین سال گزارنا لازمی ہوگا، تین سال سے کم عرصہ والے اساتذہ تبادلے کیلئے اپلائی نہیں کرسکیں گے ۔دوسری جانب خاتون اساتذہ سنیارٹی نمبر کے حصول کیلئے اتھارٹیز کے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں، ان کی جانب سے اپلائی کیلئے سنیارٹی نمبر کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں