بڑھتی مہنگائی اورقوت خریدمیں کمی،عوام نے بینکوں سے قرضے لینا کم کردیا

بڑھتی مہنگائی اورقوت خریدمیں کمی،عوام  نے بینکوں سے قرضے لینا کم کردیا

کراچی(این این آئی)بڑھتی مہنگائی اور قوت خرید میں کمی کے باعث عوام نے بینکوں سے قرضے لینا کم کردیا ہے ، گاڑیوں کیلئے بینکوں سے قرضے لینے میں سالانہ بنیاد پر بیس فیصد کمی آئی ہے ۔

اسٹیٹ بینک نے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس میں کہا گیاہے کہ پلاٹ مکانات گاڑیوں اورذاتی قرضے لینے کے رجحان میں کمی آئی ہے ، جولائی 2024 میں عوام نے گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں سے 228ا رب کے قرضے لئے ، جولائی2023 میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے عوام نے بینکوں سے 285ارب کے قرضے لئے تھے ، گاڑیوں کیلئے بینکوں سے قرضے لینے میں سالانہ بنیاد پر20فیصد کمی آئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں