جنرل ساحر شمشادسے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی ملاقات

جنرل ساحر شمشادسے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی ملاقات

لاہور،کراچی(دنیا نیوز ،سپورٹس ڈیسک ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ارشد ندیم کی پاکستان کے لیے پہلی بار انفرادی ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے اور نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملک میں کھیلوں کی تاریخ میں سنگ میل کے حصول پر ارشد ندیم کی لگن کی تعریف کی اور ارشد ندیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دریں اثنا پیرس اولمپکس2024کے ریکارڈ ساز گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلان کردہ پیکیج کے تحت اہلیہ اور والدین کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کریں گے ،کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں 

 منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی ہمایوں منیف اور صوفیہ ہمایوں نے ارشد ندیم کیلئے عمرہ پیکیج کا اعلان کیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں