مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیلئے بھی سوچنا ہوگا:حماس رہنما

مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیلئے بھی سوچنا ہوگا:حماس رہنما

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس کے رہنما محمود شبکی نے کہا مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیلئے بھی سوچنا ہوگا۔

 پشاور میں فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود شبکی کا کہنا تھا غزہ کے مسلمانوں کیلئے کانفرنس کے انعقاد پر شکر گزار ہوں۔ فلسطینی شہداء کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہوگئی، عمارتیں تباہ ہونے سے لاکھوں لوگ ملبے تلے دبے جن کی تفصیلات نہیں۔ انکا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بھی مسلمان تکلیف میں ہیں، ان کے لیے بھی سوچنا ہوگا۔ حماس کے ایک  اور رہنما ابوظہیر ناجی نے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلمانوں نے ثابت کیا وہ کبھی اپنا وطن نہیں چھوڑیں گے ۔ ہماری جنگ سرحد نہیں اسلام کی ہے ۔ ہمارا ساتھ دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں