پی ٹی اے میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ،سابق چیئرمین ،ممبران کو غیر قانونی ادائیگیاں

 پی ٹی اے میں مالی بے ضابطگیوں  کا انکشاف ،سابق چیئرمین ،ممبران  کو غیر قانونی ادائیگیاں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی رپورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے ۔

 آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کے سابق چیئرمین اور ممبران کو ایک سال میں ایک کروڑ دس لاکھ سے زائد کی غیرقانونی ادائیگیاں ہوئیں ۔ سابق افسران کو ادائیگیاں ہاؤس رینٹ ، میڈیکل اور عید الاؤنس کی مد میں کی گئیں ۔سابق افسران کو گریجویٹی ، یوٹیلیٹی ، اردلی اور مہارت الاؤنس بھی دیا گیا ۔سابق چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی ایم پی ون اور ایم پی ٹو اسکیل میں ہوئی، افسران عہدے کی معیاد ختم ہونے کے بعد کسی مراعات کے اہل نہیں تھے لیکن پھر بھی انہیں الاؤنسز کی مد میں 33 لاکھ 71 ہزار سے زائد ادائیگیاں کی گئیں جبکہ گریجویٹی کی مد میں 33 لاکھ اور عید انعام کے نام پر 28 لاکھ 71 ہزار روپے جاری کئے گئے ۔آڈیٹر جنرل کی رائے میں ادائیگیوں سے متعلق پی ٹی اے کا جواب تسلی بخش نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں