اتحاد کی سیاست سے تنگ آ چکے ، اپنے بل بوتے پر تحریک چلا رہے ،ترجمان جے یو آئی

 اتحاد کی سیاست سے تنگ  آ چکے ، اپنے بل بوتے پر تحریک  چلا رہے ،ترجمان جے یو آئی

اسلام آباد (آئی این پی )جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما اور مرکزی ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ ہم اتحاد کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں، حکومتی اور اپوزیشن جماعتیں ہمارے پاس آ رہی ہیں وہی ہمارے ساتھ چلیں گی ہم ان کے ساتھ نہیں۔

 ایک انٹرویو میں ترجمان جے یو آئی سے جب حکمران یا اپوزیشن اتحاد میں شمولیت  کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہم اتحاد میں شامل ہونے کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اب اپنے بل بوتے پر تحریک چلا رہے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کا نام لئے بغیر کہا کہ سیاسی جماعتیں یہ طے نہیں کر پا رہیں کہ کب جلسہ کرنا ہے اور کب نہیں ۔ اسی طرح حکمران اتحاد عوام کو ریلیف نہیں دے پا رہا، ایسی صورتحال میں ہم کسی اتحاد میں کیسے شامل ہو سکتے ہیں ،اسلم غوری نے کہا تمام سیاسی جماعتیں مولانا فضل الر حمن کی اصولی سیاست کو سلام پیش کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مولانا فضل الر حمن حکومت اور اپوزیشن دونوں کے کیلئے ہی اہم ثابت ہو رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں