ہائی ویز، موٹر ویز کے ڈویلپمنٹ مینجمنٹ سروے کا فیصلہ

ہائی ویز، موٹر ویز کے ڈویلپمنٹ مینجمنٹ سروے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ملک کی تیرہ ہزار کلومیٹر موٹرویز اور ہائی ویز کی حالت اور ہائی وے ڈویلپمنٹ مینجمنٹ سروے کرنے کافیصلہ کیاہے ۔

 اتھارٹی سروے کی بنیاد پر مرمت وبحالی کا تین سالہ 2024-2025 تا 2027-2028 منصوبہ بنائے گی اور بجٹ کاتخمینہ لگائے گی۔ این ایچ اے نے سروے کیلئے انجینئرنگ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کافیصلہ کیاہے ۔ این ایچ اے نے سیلاب اور بھاری ٹریفک سے خراب ہونے  والی شاہرات کا تخمینہ لگانے کیلئے روڈکنڈیشن اینڈہائی وے ڈویلپمنٹ مینجمنٹ سروے کرنے کی منظوری دی ہے ۔ سروے کے تحت ڈویلپمنٹ سٹڈی کی جائے گی۔ مرمت و دیکھ بھال اور مستقبل میں بحالی کیلئے سفارشات بنائی جائیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں