قوم ساتھ دے توملک کی تقدیر بد ل دینگے :سراج الحق

قوم ساتھ دے توملک کی تقدیر بد ل دینگے :سراج الحق

لاہور (سیاسی نمائندہ )جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام شمع سٹاپ فیروز پور روڈ پر پارٹی کے 83وایں یوم تاسیس پربڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صدارت سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کی ۔

 سراج الحق ،نائب امیرلیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، امیر صوبہ وسطی پنجاب جاوید قصوری ،امیر لاہور ضیا الدین انصاری ،سیکرٹری لاہور خالد بٹ، مرکزی رہنما فرید پراچہ، ملک شاہد اسلم ، میاں مقصود ،سلیم منصور خالد ، اظہر بلال ، احسان اللہ وقاص و دیگر قائدین نے خطاب کرتے کہا ان شا اللہ جماعت اسلامی کی قیادت ہی پاکستان کو اسلامی نظام دے کر فلاحی ریاست بنائی گئی ۔ قوم ہمار ا ساتھ دے تو ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے ۔1941 سے ابتک اپنی انتھک محنت سے بااثر اور ممتاز سیاسی جماعت ہونے کا ثبوت دیا جو آج بھی اپنے بنیادی اسلامی اصولوں اور اقدار پر ثابت قدم ہے ۔ جماعت کا یوم تاسیس محض تاریخی واقعہ نہیں بلکہ اسکے بانیوں کی لازوال جدوجہد کا ثمر ہے ۔ سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒنے 74 افراد کیساتھ جماعت کی بنیاد رکھی ،جوہر گزرتے دن کیساتھ ہمہ گیر جماعت بن رہی ہے ۔ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد جماعت ہے جس کا طریقہ انتخاب الیکشن کمیشن کے مقرر ہ معیار پر پورا اترتا ہے ۔ جماعت اسلامی ہی ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی اور فلاحی ریاست بنا سکتی ہے ۔ جماعت اسلامی کسی بیساکھی یا سہارے کیساتھ اقتدار میں نہیں آنا چاہتی بلکہ عوام کے ووٹ کی طاقت کیساتھ حقیقی اسلامی انقلاب برپا کرناچاہتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں