وفاق کا اخراجات کم کرنے کیلئے دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ

وفاق کا اخراجات کم کرنے کیلئے  دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے وزارتوں اور حکومتی اداروں کے حجم اور اخراجات کم کرنے کے لیے دوسرامرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسرے مرحلے میں مزید ادارے بند اور ہزاروں ملازمین نوکریوں سے فارغ ہونے کا خدشہ ہے ۔رائٹ سائزنگ کے تحت دوسرے مرحلے کے لیے 5 وزارتوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے ۔وزارت تجارت، وزارت قومی تحفظ خوراک، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی وزارتیں اور سرمایہ کاری بورڈ رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلے میں شامل ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین رائٹ سائزنگ کمیٹی و وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو احکامات جاری کر دیئے اور ہدایات پر عمل درآمد کے لیے 2 ہفتوں کا وقت دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں