شہدائے کربلا کا چہلم آج ،لاہورمیں پولیس ،رینجرزکا فلیگ مارچ

شہدائے کربلا کا چہلم آج ،لاہورمیں پولیس ،رینجرزکا فلیگ مارچ

لاہور،اسلام آباد،کراچی (کرائم رپورٹر،دنیا نیوز)شہدائے کربلا حضرت امام حسینؓ اور ان کے 72جانثاروں کا چہلم آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا۔ اس موقع پر ذوالجناح، علم اور تعزیہ کے جلوس برآمد ہوں گے ۔

چہلم کے سلسلے میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ لاہور میں مختلف شاہراہوں پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا ۔ادھر کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں موبائل فون سروس مکمل طورپر بند رہے گی،اس کے علاوہ حیدر آباد،میرپور خاص،شہید بے نظیر آباد، سکھر ،دادو ،ٹھٹھہ، سجاول، خیرپور، لاڑکانہ میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں