علوی پی ٹی آئی اختلافات پر تجاویز بانی کو دینگے :تھنک ٹینک

علوی پی ٹی آئی اختلافات پر تجاویز بانی کو دینگے :تھنک ٹینک

لاہور ( دنیا نیوز )معروف تجزیہ کار ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ عارف علوی پارٹی کے اندر نان کنٹروورشل ہیں، ان کا کسی خاص گروپ سے تعلق نہیں ہے ،دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘تھنک ٹینک ’’میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ علوی کوقابل احترام شخص سمجھا جاتا ہے۔

اس لیے ہم یہی امید کرتے ہیں جو اس وقت جماعت کو اندرونی مشکلات ہیں ،دنیا نیوز کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی کا کہنا تھا کہ عارف علوی واحد شخص ہے جو تحریک انصاف  میں غیر جانبدار ہے ، کے پی میں تحریک انصاف کے چار گروپ ہیں ،ایک علی امین گنڈاپور کا ہے ،دوسرا عاطف خان ہے ،تیسرا بیرسٹر گوہر خان کا ہے ،چوتھا اسد قیصر کا ہے ،اسی پنجاب میں گروپ ہیں،ڈاکٹریاسمین راشد،میاں اسلم اقبال، حماداظہر کا اپنا اپنا گروپ ہے ، وکلا کی قیادت کی وجہ سے تحریک انصاف کو سب سے زیادہ نقصان ہوا۔معروف تجزیہ کار ڈاکٹر رسول بخش رئیس کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف میں تین نکات پر اختلافات ہیں اور دھڑا بندی بھی اس طرح سے ہے ،ایک تو یہ ہے جو مزاحمت کا بیانیہ ہے ، کیاا س کو مزاحمت کے بیانیہ تک محدود رکھنا چاہئے ، معروف تجزیہ کار رشید صافی کا کہنا تھا کہ علیمہ خان نے اپنے دورے کے دوران اپنے ورکروں کا یہی یقین دلایا ہے یہ جماعت کو وہ خود لیڈ کرے گی،کے پی میں اس وقت قیادت کا فقدان ہے ، علیمہ خان اگرمیدان میں اترتی بھی ہے توکوئی رکاوٹ نہیں ہوگی،ہمارے علاقے کا کلچرہے کہ اگر وہ عمران خان کی بہن ہے تو لوگ علیمہ خان کا بھر پور ساتھ دیں گے ،گوہر خان، اسدقیصر سے زیادہ لوگ علیمہ خان کے ساتھ ہوں گے ،علیمہ خان دودن کے پی کے دورے پر رہی، پشاور بھی گئی تھی، علی امین گنڈاپور نے ان سے ملاقات تک نہیں کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں