اے کیو خان ٹرسٹ ہسپتال میں منی لانڈرنگ کے دو ملزم گرفتار

اے کیو خان ٹرسٹ ہسپتال میں  منی لانڈرنگ کے دو ملزم گرفتار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )اے کیو خان ٹرسٹ ہسپتال میں منی لانڈرنگ کے معاملہ پر ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔

ملزم سہیل اور شوکت بابر ورک کو گرفتار کیا گیا ۔ملزموں پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان ٹرسٹ ہسپتال میں کروڑوں کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔درخواست ڈاکٹر دیناخان کی طرف سے دی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ کی جعلی ڈیڈ تیار اور استعمال کرنے پر مقدمہ درج ہوا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں