کچے میں پولیس ، رینجرز کا آپریشن، ایک اہلکار شہید، ڈاکو ہلاک

کچے میں پولیس ، رینجرز کا آپریشن، ایک اہلکار شہید، ڈاکو ہلاک

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز سندھ اور پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

 رینجرز اور پولیس نے کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا اور اس دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔آپریشن کے دوران پولیس کانسٹیبل لاشاری نے جواں مردی سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، شہید اہلکار کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے ۔اس کے علاوہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔پولیس اور رینجرز کی جوابی فائرنگ میں ایک انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہو گئے ۔ہلاک ڈاکو مالگزار بھلکانی ڈاکو کا بھائی ہے جو متعدد ایف آئی آرز میں نامزد ہے اور اس کے سر پر سندھ حکومت نے رقم بھی مقرر کی تھی،سندھ رینجرز نے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے مزید چھ مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا، آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔پولیس اور رینجرز نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں