پیچیدہ امراض میں مبتلاپاکستانی حج کی سعادت سے محروم

پیچیدہ امراض میں مبتلاپاکستانی حج کی سعادت سے محروم

اسلام آباد،لاہور (اپنے رپورٹرسے ،نیوز رپورٹر) سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے وزارت مذہبی امور پاکستان کو حج 2025 سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری جاری کرد ی گئی ، جس کے مطابق پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد سفرِ حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے ۔

مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شدید موسم کے پیش نظر صرف تندرست و توانا عازمین کو سفرِ حج کی اجازت دی جائے گی۔ گردہ ، دل، پھیپھڑے ، جگر اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی، ڈیمنشیا اور متعدی امراض مثلا ٹی بی، تپ دق، کالی کھانسی کے حامل افراد کو بھی سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ 12 سال سے کم عمر بچے اور حاملہ خواتین بھی حج کیلئے سفر نہیں کرسکیں گے ۔عازمینِ حج کیلئے گردن توڑ بخار، کورونا، موسمی انفلوئنزااور پولیو ویکسین لگوانا لازم ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں