این اے 79:دوبارہ گنتی،پی ٹی آئی ایک اور نشست سے محروم

این اے 79:دوبارہ گنتی،پی ٹی آئی ایک اور نشست سے محروم

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 79کامونکی کی نشست پر دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ کے ذوالفقار بھنڈر کامیاب ہو گئے ذوالفقار بھنڈر کو 95604 ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ احسان اللہ ورک کے ووٹ دوبارہ گنتی میں کم ہوکر 92581 رہ گئے۔

عام انتخابات میں یہ نشست احسان اللہ ورک نے جیتی تھی اور ان کی بر تری 4388 ووٹوں کی تھی۔ ن لیگ کے ذوالفقار بھنڈر نے دوبارہ گنتی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ، عدالت کے حکم پر ڈویژنل پبلک سکول میں دوبارہ گنتی کی گئی ۔ پولیس کی بھاری نفری سکول کے باہر کھڑی رہی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہوتے ہی ذووالفقار بھنڈر کی کامیابی کا اعلان کیا گیا جبکہ تحریک انصاف کے حلقوں نے الزام عائد کیا کہ احسان اللہ ورک کے 12000 ووٹوں کو مسترد کرکے کامیابی کو ناکامی میں تبدیل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں