وزارت داخلہ کا فیض آباد دھرنا کمیشن کو دفترفوری خالی کرنے کا حکم

وزارت داخلہ کا فیض آباد دھرنا کمیشن  کو دفترفوری خالی کرنے کا حکم

اسلام آباد(آئی این پی)وزارت داخلہ نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو دفتر خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ دھرنا کمیشن کو ایس بلاک میں پارلیمانی سیکرٹری کا آفس دیا گیا تھا جہاں انہیں روم نمبر 411 الاٹ کیا گیا تھا۔

اب آفس خالی کرنے کے لیے سیکرٹری داخلہ نے حکم جاری کر دیا ہے ،جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیشن اپنا سامان یہاں سے فوری طور پر شفٹ کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں