کچے میں پولیس ملازمین کو ہارڈ ایریا الائونس دینے کا فیصلہ

کچے میں پولیس ملازمین کو ہارڈ ایریا الائونس دینے کا فیصلہ

لاہور(حمزہ خورشید سے )کچے کے علاقے میں پولیس ملازمین کا مورال بڑھانے کے لیے خصوصی الائونس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق خصوصی الائونس کی سمری محکمہ خزانہ پنجاب کو موصول ہو گئی۔

الائونس دینے کا حتمی فیصلہ محکمہ خزانہ پنجاب کرے گی۔آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور کی جانب سے ہارڈ ایریا الائونس دینے کی سمری ارسال کر دی گئی۔حتمی منظوری کے بعد کچے کے علاقے میں ڈیوٹی کرنے والے انسپکٹرز، سب انسپکٹرز ،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، حوالداروں کو الائونس دیا جائے گا ۔ہارڈ ایریا الائونس صرف درجہ چہارم اور انسپکٹرز تک کے ملازمین کو دیا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے ارسال سمری میں رحیم یار خان  اور راجن پور کے 1357 ملازمین کو الائونس دینے کی منظوری کی درخواست کی گئی ۔کچے کے علاقے میں آپریشن کرنے والے ملازمین کو ہارڈ ایریا الائونس دینے پر 33 کروڑ روپے خرچ ہونگے ۔آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور کی جانب سے 33 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرنے کی درخواست کی گئی ۔رحیم یار خان میں 943 اور راجن پور میں 414 انسپکٹرز لیول کے ملازمین کو الائونس دینے کی سمری ارسال کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں