پرویز الٰہی اور بیٹے کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر آج سماعت

پرویز الٰہی اور بیٹے کا نام پی سی ایل سے  نکالنے کی درخواست پر آج سماعت

(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلی ٰ پرویز الٰہی ، ان کے بیٹے راسخ الٰہی اور بہو زارا الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

جسٹس شمس محمود مرزا آج صبح 9بجے سماعت کریں گے ۔رجسٹرار آفس نے تینوں کی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ۔لاہورہائیکورٹ میں درخواست پرویز الٰہی ،راسخ الٰہی اور زارا الٰہی کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں میں وزرات داخلہ کو بذریعہ سیکرٹری ،ایف آئی اے سمیت  دیگر کو فریق بنایا گیا ۔ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کی بہو زارا الٰہی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پروفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 8 جولائی کو سیکرٹری داخلہ کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ،ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود سیکرٹری داخلہ نے نام ای سی ایل نہیں نکالا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں