انٹر میڈیٹ نتائج:تمام بورڈز میں142ٹاپ پوزیشنز پنجاب کالج کے نام

انٹر میڈیٹ نتائج:تمام بورڈز میں142ٹاپ پوزیشنز پنجاب کالج کے نام

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر،نمائندگان دنیا)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ 2024سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا، پنجاب کالج نے تمام بورڈز میں 142ٹاپ پوزیشنز حاصل کرکے شاندار کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھا۔

پنجاب کے بیشتر بورڈز میں بھی مجموعی طور پر پہلی پوزیشن پنجاب کالج نے اپنے نام کی،جبکہ کمپوٹر سائنس گروپ میں بھی سب سے زیادہ پوزیشن پنجاب گروپ آف کالجز کے طلبہ نے حاصل کیں ۔چیئرمین لاہور بورڈ زید بن مقصود نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا، نجی کالج کی ردا فاطمہ نے 1153نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، 1152نمبر لے کر گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول مریدکے کی کشف اجوا اور نجی کالج کی عصمہ اعجاز نے دوسری،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے عوسیرم احمد نے 1150 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 19پوزیشنز پنجاب کالج کے نام رہیں،چیئرمین نے کہا ایک طالب علم نے میٹرک کے تین سال بعد انٹرمیڈیٹ کیا اور پوزیشن حاصل کی مگر رولز کے مطابق میٹرک کے بعد دوسال میں انٹرمیڈیٹ کرنے والے پوزیشن کے اہل ہوتے ہیں،امتحانات کے تفصیلی نتائج آج جاری ہوں گے ۔ملتان بورڈ میں مجموعی طو ر پر پہلی اور تیسری پوزیشن سمیت 16پوزیشنز پنجاب کالج کے نام رہیں، پنجاب کالج کی وجیہ افضل اور ارفع بتول ، ایک اور کالج کی زرایش فاطمہنے 1158 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

راولپنڈی بورڈ میں مجموعی طورپر پہلی، دوسری اور تیسری سمیت 21پوزیشنز پنجاب کالج نے حاصل کرلیں، نتاشہ رضوان 1142 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن پر رہیں۔فیصل آباد بورڈ میں بھی مجموعی طورپر پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن سمیت 21پوزیشنزپنجاب کالج کے نام رہیں، میمونہ کو ثرنے 1155 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔گوجرانوالہ بورڈ میں مجموعی طو ر پر تیسری پوزیشن سمیت 18پوزیشنز پر پنجاب کالج کامیاب رہا ۔سرگودھا بورڈ میں مجموعی طو ر پر دوسری اور تیسری پوزیشن سمیت 15پوزیشنز پنجاب کالج کے طلبہ نے لیں۔1156نمبر لے کر حمزہ نے پہلی، 1153نمبر لے کر سکینہ زہرا نے دوسری ،1151نمبر لے کر حسن شریف اور ہادیہ مسعود نے تیسری پوزیشن لی۔بہاولپوربورڈ میں مجموعی طو ر پر دوسری اور تیسری پوزیشن سمیت 12 پوزیشنز پنجاب کالج کو ملیں۔پنجاب کالج نے ساہیوال بورڈ میں 9 ،ڈی جی خان بورڈ میں 5 پوزیشنز حاصل کیں۔ساہیوال میں 1155نمبر لے کر عبداللہ نے پہلی ،1149نمبر لے کر بسمہ منظور نے دوسری،1148نمبر لے کر عبداللہ اور حسان نے مشترکہ طورپر تیسری پوزیشن لی۔ڈی جی خان میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین مظفرگڑھ کی روہا امین نے 1164نمبر لے کر پہلی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج بلاک 17 کے طالب علم عزادار حسین نے 1159نمبرز کے ساتھ دوسری ،گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین تونسہ کی طالبہ لاریب فاطمہ نے 1150نمبرز حاصل کرکے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں