چینی وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے

چینی وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)چین کے وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

 یہ 11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا پہلا دورہ  ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے چینی وزیراعظم اکتوبر کی 14، 15 اور 16 تاریخ کو پاکستان میں ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق دورے کی دو نوعیت ہیں ایک تو یہ دوطرفہ سرکاری دورہ ہے دوسری طرف وہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے حکومتی سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی بھی کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے چینی وزیراعظم کے اس دورے پر دونوں ممالک کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں