فوجی تحویل میں نہ دیا جائے ، عمران خان کا ہائیکورٹ سے رجوع

 فوجی تحویل میں نہ دیا جائے ، عمران خان کا ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے مقدمات میں فوجی تحویل میں نہ دینے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ،رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردئیے ۔

وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے وفاق،سیکرٹری قانون ، سیکرٹری داخلہ،آئی جی اسلام آباد ، آئی جی پنجاب ، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی جیل کو بھی درخواست میں فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے ،یقینی بنایا جائے کہ بانی پی ٹی آئی سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں رہیں۔ادھر رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات عائد کردئیے جن میں رجسٹرار آفس کا کہناہے کہ کسی مخصوص ایف آئی آر کا حوالہ دئیے بغیر عمومی ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے ؟،درخواست کے ساتھ کوئی آرڈر یا دستاویز نہیں لگائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں