بجلی بلوں پر ریلیف :آئی ایم ایف نے وفاق یا پنجاب سے کوئی رابطہ نہیں کیا:عظمیٰ بخاری

بجلی بلوں پر ریلیف :آئی ایم ایف  نے وفاق یا پنجاب سے کوئی  رابطہ نہیں کیا:عظمیٰ بخاری

لاہور (صباح نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف سے متعلق ابھی تک وفاق یا پنجاب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی آئی ایم ایف نے تحریری یا آفیشل پریس ریلیز جاری کی ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ میڈیا کو ملکی معاملات سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے ۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف سے متعلق ابھی تک وفاق یا پنجاب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی آئی ایم ایف نے تحریری یا آفیشل پریس ریلیز جاری کی ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ میڈیا کو ملکی معاملات سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں