سندھ:اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے 2ارب کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

سندھ:اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے 2ارب کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

کراچی (این این آئی)سندھ حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے درجنوں مہنگی ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت صوبے میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کی تیاری کرنے لگی۔

 کراچی میں محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے 2ارب روپے جاری کرنے کیلئے محکمہ خزانہ کو خط لکھ دیاجسکے مطابق سندھ حکومت 4بائی 4کی 138ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنا چاہتی ہے ۔خط کے مطابق سندھ بھر میں  تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کو ڈبل کیبن گاڑیاں دی جائیں گی۔ سندھ حکومت کی جانب سے خریدی جانے والی ایک گاڑی کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے ۔ادھر وزیراعلیٰ مراد شاہ نے سمری منظور کرلی ہے ، سمری 2 ستمبر کو منظورکی گئی ، محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے خط ارسال کردیا۔ خط میں فوری طور پر رقم محکمہ بورڈ آف ریونیو کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں