جسٹس طارق محمود کی ڈگری جعلی قرار دینا عدلیہ پر حملہ، کراچی بار

جسٹس طارق محمود کی ڈگری جعلی  قرار دینا عدلیہ پر حملہ، کراچی بار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کو جعلی قرار دینے کے کراچی یونیورسٹی کے اقدام کو عدلیہ پر حملہ قرار دیاہے ۔

صدر کراچی بار عامرنواز وڑائچ اور جنرل سیکرٹری اختیارعلی چنہ نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ہم کراچی یونیورسٹی کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کراچی یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کوسنے بغیر ڈگری جعلی قراردے کر غیرقانونی اقدام کیاہے ، 33 سال پرانی ایل ایل بی کی ڈگری کوجعلی قرار دینا غیرمنصفانہ اور قواعد و ضوابط کے خلاف ہے ۔ان کاکہناتھاکہ کراچی یونیورسٹی کایہ اقدام آئین کے آرٹیکل209کی خلاف ورزی ہے ۔ جسٹس طارق محمود جہانگری کی ڈگری کوجعلی قرار دینے کے پیچھے خفیہ ہاتھ ہیں، اس لئے کراچی بار اس اقدام کو غیرقانونی قرار دلانے کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں