پنجاب :احمد خان بھچر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا

 پنجاب :احمد خان بھچر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و ن کا چیئرمین بنا دیا گیا ،پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کے چیئرمین کے انتخاب کے لئے اسمبلی کمیٹی رو م میں اجلاس ہوا۔

 جس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کے چیئرمین منتخب ہوگئے ۔مزید چارقائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین منتخب کرلئے گئے ،ممبر صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ،ممبر صوبائی اسمبلی محمد اویس قائمہ کمیٹی برائے خوراک کے چیئرمین منتخب ہوگئے ،ممبر صوبائی اسمبلی حافظ فرحت عباس قائمہ کمیٹی انوائرمنٹ پروٹیکشن ،ممبر صوبائی اسمبلی حسن علی قائمہ کمیٹی یوتھ افیئرز، سپورٹس، آرکیالوجی اینڈ ٹورازم ،ممبر صوبائی اسمبلی محمد عدنان ڈوگر قائمہ کمیٹی برائے جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی گیری کے چیئرمین منتخب کرلئے گئے ،اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب نے چیئرمینوں کو نوٹیفکیشن دیئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں