ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ محمد وسیم پنجاب بیت المال کے نئے چیئرمین مقرر

ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ محمد وسیم پنجاب  بیت المال کے نئے چیئرمین مقرر

نارووال (اے پی پی)ضلع نارووال سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ محمد وسیم بٹ کو پنجاب بیت المال کا نیاچیئرمین مقرر کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔سینئر پارلیمنٹیرین خواجہ محمد وسیم اس سے قبل دو مرتبہ نارووال کے تحصیل ناظم بھی رہ چکے ہیں اور نارووال سٹی کے حلقہ انتخاب سے مسلسل تیسری مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں