سپریم کورٹ:زیرالتواکیسز کی تعدادتاریخ کی بلندسطح پر

 سپریم کورٹ:زیرالتواکیسز  کی تعدادتاریخ کی بلندسطح پر

اسلام آباد(دنیا نیوز)سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،اس وقت انصاف کے منتظر کیسز کی تعداد ساڑھے ساٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

سپریم کورٹ نے 16سے 31 اگست تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی ہے ، جس کے مطابق عدالت عظمیٰ میں اس وقت زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار 508 ہے ،گزشتہ15روز میں 861 مقدمات کا اضافہ ہوا ہے ،سول 33 ہزار 269 اور فوجداری 10 ہزار 335 اپیلیں زیر التوا ہیں،سپریم کورٹ میں 28 از خود نوٹسزبھی فیصلے کے منتظر ہیں، دو ہزار 64 نظرثانی درخواستیں بھی گرد آلود ہوچکیں، اسی طرح ایچ آر سیل کی 134 درخواستیں اور 3 ہزار 361 جیل پیٹیشنز بھی زیر التوا ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں