پختونخوا میں عشرہ رحمت اللعالمینﷺ منانے کا اعلان

 پختونخوا میں عشرہ رحمت اللعالمینﷺ  منانے کا اعلان

پشاور(اے پی پی) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ پورے مذہبی جوش و جذ بے اور عقیدت سے منانے کا اعلان کیا ہے ۔

اس سلسلے میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور خیبر پختونخوا نے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق، 3 ربیع الاول سے لے کر12 ربیع الاول تک عشرہ رحمت اللعالمینﷺ منایا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں