مائنڈ وہ کرتا ہے جس کے پاس مائنڈ ہو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ،ایوان میں قہقہے
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) مائنڈ وہ کرتا ہے جس کے پاس مائنڈ ہو۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے برجستہ جواب نے قہقہے بکھیر دئیے۔
سینیٹ اجلاس کے دوران جب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال ناصر نے حکومتی سینیٹر عرفان الحق صدیقی کو بات کرنے کی اجازت دی تو اپوزیشن اراکین نے شور شروع کردیا اور شدید دباؤ کے بعد جب ڈپٹی چیئرمین نے پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو کو بات کرنے کی اجازت دی تو انہوں نے کہاکہ ڈپٹی چیئرمین صاحب آپ مائنڈ نہ کریں تو اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین نے فوری طور پر کہاکہ نہیں مائنڈ وہ کرے گا جس کے پاس مائنڈ ہو۔ اس موقع پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا ۔