کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کی فروخت کیلئے وزیر امور کشمیر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل
مظفرآباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے پاکستان میں موجود کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کو فروخت کر کے حاصل ہونے والی رقم جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کرنے کے لئے وزیر امور کشمیر کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیراعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے جی بی و کشمیر،سیکرٹری کشمیر افیئرز،سیکرٹری منسٹری آف لاء، چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر، نمائندہ بورڈ آف ریونیو اور ایڈمنسٹریٹر کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کمیٹی کے ممبران ہونگے ۔