حکومتی وفد نے جے یوآئی کو وفاق میں 4وزارتوں گورنر کے پی کی پیشکش کی :ذرائع
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ حکومتی وفد نے جے یوآئی کو وفاق میں 4 وزارتوں اور بلوچستان حکومت کا حصہ بننے کی پیش کش کی تھی۔
مگر مولانا فضل الرحمن کا مؤقف تھا کہ حکومت سازی سے قبل جے یو آئی کو نظر انداز کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے حکومت میں شامل ہونے سے انکار نہیں کیا، انہوں نے وزیراعظم سے فی الحال حکومت کاحصہ نہ بننے کا کہا تھا۔ذرائع مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد نے جے یو آئی کو گورنرخیبرپختونخوا کاعہدہ دینے کی پیشکش کی۔ذرائع مولانا فضل الرحمن نے بتایاکہ حکومت کسی اور کی ہے اور بدنامی سیاست دانوں کی ہورہی ہے ۔