چینی سفیر کا وفد کے ہمراہ نیوکلیئر پاورپلانٹ کے ٹو، کے تھری کا دورہ

چینی سفیر کا وفد کے ہمراہ نیوکلیئر پاورپلانٹ کے ٹو، کے تھری کا دورہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے وفد کے ساتھ نیوکلیئر پاور پلانٹ 'کے ٹو' اور 'کے تھری' کا دورہ کیا۔

چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے چینی سفیر اور وفد کا استقبال کیا،چینی وفد کو پاکستان کے نیوکلیئر پاور پروگرام سے متعلق بریفنگ دی گئی،چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا کہنا تھا کہ چینی وفد کا دورہ پاک چین جوہری تعاون کا عکاس ہے ،چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کا کہنا تھا کہ 'کے ٹو' اور 'کے تھری' نیوکلیئرپاور پلانٹس کا دورہ کرنے پر خوشی ہے ، یہ دورہ چینی حکومت کی دی جانے والی اہمیت کا عکاس ہے ، چین کے تعمیر کردہ نیوکلیئر پاورپلانٹ عوام کی فلاح میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔مہمانوں کو 'کے ٹو' نیوکلیئر پاور پلانٹ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کرایاگیا۔چینی سفیر پاکستان میں کسی آپریشنل نیوکلیئر پاور پلانٹ کا دورہ کرنے والے پہلے سفیر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں