الیکشن : وزارت داخلہ کاموبائل ‘نیٹ بندش کی وجہ بتانے سے انکار
اسلام آباد(نیوز رپورٹر،آئی این پی)وزارت داخلہ نے 8 فروری کو عام انتخابات کے موقع پر موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات بتانے سے انکار کر تے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ معلومات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔
وزارت داخلہ نے مذکورہ معلومات کو رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت کلاسیفائیڈ قرار دے دیا اور کہا کہ قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ معلومات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔پاکستان انفارمیشن کمیشن نے بھی وزارت داخلہ کو مذکورہ معلومات فراہم کرنے سے استثنیٰ دے دیا۔پی ٹی اے نے جواب دیا ہے کہ وزارت داخلہ وفاقی حکومت کے احکامات پر ہدایات جاری کرتی ہے ، پی ٹی اے ان ہدایات پر عمل درآمد کی پابند ہے ، قومی سلامتی اور سکیورٹی صورتحال کے تحت سروسز بند کی جاتی ہیں ۔